4 لاکھ 19 ہزار مستحق خاندانوں کو مفت3 آٹے کے تھیلے دئیے جائیں گے:ڈپٹی کمشنر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے مردم شماری، جنرل الیکشن پنجاب، جشن بہاراں تقریبات اور فری آٹے کی فراہمی بارے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے گوجرانوالہ کے 4 لاکھ 19 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں اہلیت کی بنیاد پر 3 آٹے کے تھیلے مفت فراہم کیے جائیں گے اس سلسلہ میں 49مفت آٹا پوائنٹس قائم کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ میں 49مفت آٹا پوائنٹس قائم کر دیے گئے جنہیں تحصیل سطح پر تقسیم کیا گیا ہ۔ تحصیل سٹی میں 10(جشن مارکی،ایم بی پیلس حافظ آباد روڈ،مکین میرج ہال جناح روڈ،ویلکم میرج ہال دھلے،الجنت میرج ہال،پنجاب کونسل آف آرٹس،امین پیلس چھچھڑ والی سیالکوٹ بائی پاس،ڈیکوریم مارکی،عبداللہ پیلس ریس کورس روڈ،ماڈل بازار پیپلز کالونی) پوائنٹس قائم کیے گئے۔اسی طرح تحصیل صدر میں 13(دیہی مرکز مال ایمن آباد،پانی والی ٹینکی ایمن آباد،بوائز پرائمری سکول مرالی والا،گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز جی ٹی روڈ تلونڈی راہوالی،بی ایچ یو اروپ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوندلانوالہ،قلعہ دیدار سنگھ ہائی سکول I،قلعہ دیدار سنگھ ہائی سکول II،ٹیلی فون ایکسچینج لدھے والا، پاکستان چرچ فرانسیس آباد کوہلو والا، آزان مارکی کچا ایمن آباد روڈ،ڈیزائر مارکی جی ٹی روڈ چندا قلعہ،گورنمنٹ ہائی سکول جنڈیالا باغ والا) قائم کیے گئے ہیں۔تحصیلی کامونکی میں 6آٹا پوائنٹس (منی سٹیڈیم شریف پورہ کامونکی،فوڈ گودام لیڈی پارک کامونکی،فاروقیہ مسجد ٹبہ محمد نگر کامونکی،بی ایچ یو راجہ کامونکی،سب تحصیل آفس واہنڈو،یو سی اافس منڈیالہ تیگہ)قائم کیے گئے۔