ملک میں قیام امن کا سہرا پا ک فوج کے سر جاتا ہے:مولانا عثمان بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وطن عزیز کا استحکام آئین کی بالادستی ،نفاذ اور قومی خود مختاری کو اختیار کرنے میں ہے،علما کرام پیغام پاکستان کے زیر عنوان علما ء تربیتی ورکشاپ زیرانتظام پاکستان علما ء کونسل گوجرانوالہ موضوع منبرومحراب بمقام جامع مسجد فاروقیہ گوندانوالہ اڈا میں سیمینار سے خطاب میں مولانا عثمان بٹ نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے جو استحکام پیدا ہوا ہے اس کا سہرا ہماری مسلح افواج کے سر ہے۔ اس سلسلے میں خاص طور پر پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،جس کے افسروں اور جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس ارضِ پاک کی حفاظت کا فریضہ ادا کیا۔ پاک فوج نے نہ صرف ملک کے اندر موجود دہشت گردوں کا سامنا کیا بلکہ ملک کے باہر موجود ایسے عناصر کی ریشہ دوانیوں کا بھی مقابلہ کیا جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے در پے تھے۔