• news

ہیجان کی کیفیت سے کاروبار ، معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں: اشرف بھٹی


لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں ہیجان کی کیفیت سے کاروبار اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سیاسی عدم استحکام کے بعد بد امنی کی صورتحال جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہے ،اگر حالات میں سدھار نہ آیا تو رہی سہی کسر بھی پوری ہو جائے گی ۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ سیاسی جماعتیں کشیدگی میں کمی کیلئے سیز فائر کریں لیکن سیاست کو بند گلی میں دھکیلا جارہا ہے۔ جس کے انتہائی منفی اثرات برآمد ہو رہے ہیں۔ ملکی ترقی کی ضامن پالیسیوںاور منصوبوں پر متفقہ لائحہ عمل کےلئے سیاستدانوں اورتمام اداروں کو مل بیٹھنا چاہیے ،مضبوط معیشت کسی بھی ملک کی بقاءکی ضامن ہوتی ہے اس لئے ہمیں اس طرف بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کشکول توڑنے کےلئے اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگا اوراس کیلئے قومی آمدن میں اضافے کیلئے روایتی شعبوں کی بجائے نئے راستے تلاش کئے جائیں ۔ ٹیکس اکٹھا کرنے والے ادارے پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نظام میں اصلاحات لا ئیں اور نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن