• news

برآمدات کیلئے از سر نو پالیسیاں ترتیب  دی جائیں : کارپٹ ایسوسی ایشن


لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے جب تک معیشت کی بنیادیں برآمدات پر نہیں رکھی جائیں گی۔ پاکستان کی خوشحالی ایک خواب ہی رہے گا۔ برآمدات کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے از سر نو پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی۔ سٹیٹ بنک سمیت دیگر اداروں کی بلا جواز رکاوٹیں دور کرنے سمیت پیداوار لاگت میں کمی کےلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔برآمدات میںاضافے کیلئے پہلے مرحلے میں خطے کے ممالک اور دوسرے مرحلے میںدوسرے خطوں کی سٹڈی رپورٹ تیار کرا کے منصوبہ بندی کی جائے۔ 


عثمان اشرف نے کہا کہ بیرون ممالک قائم سفارتخانوں کو برآمدات کے فروغ کےلئے ذمہ داریاں تفویض کی جائیں ۔ کمرشل اتاشیوں کو مارکیٹوں کی تلاش ، ان تک رسائی اور پاکستان ان ممالک کو کون سی مصنوعات برآمد کر سکتا ہے اس حوالے سے نہ صرف باضابطہ اہداف سونپے جانے چاہئیں بلکہ جزا اور سزا کا نظام بھی متعارف کرایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن