• news

شاہدآفریدی کی بھارتی پرچم پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل


لاہور(سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ دوحہ میں میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے بھارتی مداح کو بھارتی پرچم پر آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ شاہد آفریدی کے اقدام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ شائقین امید کررہے ہیں سابق کرکٹر کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن