آخری اوور مشکل تھا‘ دل سے کیا اور اللہ پر چھوڑدیا: زمان خان
لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے فاسٹ بائولر زمان خان نے کہاہے کہ آخری اوور مشکل تھا،مگر میں نے دل سے کیا اور اللہ پر چھوڑدیا۔ پی ایس ایل کے فائنل میں کپتان شاہین آفریدی زمان خان کو ہدایات دیتے رہے جس پر میچ کے بعد ایک صحافی نے زمان سے سوال کیا کہ آپ کا آخری اوور کیسا تھا؟ جس کے جواب میں زمان نے بتایا کہ آخری اوور مشکل تھا،مگر میں نے دل سے کیا اور اللہ پر چھوڑدیا۔ شاہین کیا سمجھارہے تھے زمان تم نے گزشتہ برس بھی کردکھایا تھا اس بار بھی اللہ کا نام لے کرکردکھاؤ۔