پی ایس ایل میں اچھے کھلاڑی آرہے ہیں: محمد رضوان
`
لاہور (سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹرننگ پوائنٹ شاہین شاہ آفریدی کی اننگز تھی وہ مومنٹم بنا گئے اور میچ لے گئے۔ میرا بلا ہاتھ میں گھوم گیا تھا، گیند باہر بھی جا سکتی تھی لیکن وہ کیچ بہت اچھا تھا۔ ہم میچ میں رہے تھے تاہم نتیجہ اپنے حق میں نہیں کر سکے، ہمارے کھلاڑیوں نے کوشش کی لیکن کریڈٹ زمان خان کی بائولنگ کو دینا چاہیے۔ زمان خان آخر میں اچھے اوورز کر رہے ہیں، وہ رنز نہیں بننے دیتے، پی ایس ایل میں اچھے پلیئرز آ رہے ہیں، صائم ایوب اور احسان اللہ ان میں شامل ہیں۔ لاہور اور ملتان دونوں نے اپنی اپنی ذمے داری اچھی طرح انجام دی، فائنل میں پریشر آنا ہوتا ہے چاہے آپ پہلے یا بعد میں بیٹنگ کریں۔ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ایک رن سے ہارے ہیں، لاہور قلندرز نے جیتنے کیلئے کوشش کچھ زیادہ کی۔
ٹورنامنٹ کی بہترین پاکستانی گھوڑی کا ایوارڈ راجہ تیمور ندیم کی گھوڑی 11-481 کو دیا گیا۔سید واجد علی شاہ ٹرافی کا ایوارڈ غیرملکی کھلاڑی جس کے مالک بابر نسیم تھے کمیلا کو دیا گیا۔