راولپنڈی میں میراتھن شہریوں کی بھر پور شرکت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) جشن بہاراں کے سلسلے میں راولپنڈی کے شہریوں کی 5 کلومیڑ کی میراتھن میں بچوں، بزرگوں سمیت سب نے حصہ لیا، ریس جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔میراتھن راولپنڈی کے لیاقت باغ سے اقبال پارک تک تھی، اتھلیٹس نے 5 کلومیٹر تک خوب ریس لگائی، ریس میں سینئر سٹیزن کے 30، اوپن کیٹگری کے 352 اور انڈر 16 کے 89 اتھلیٹس نے حصہ لیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ تندرستی کیلئے دوڑنا ضروری ہے، میراتھن کے بعد کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹس میں انعامات تقسیم کیے۔