• news

توشہ خانہ کیس، عمران خان  بشریٰ بی بی آج نیب طلب 

اسلام آباد(وقائع نگار)قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوآج پھرطلب کرلیا اور نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔نیب کی ٹیم عمران خان اوربشریٰ بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچی،اس سے قبل توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو نے عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو راولپنڈی آفس میں طلب کیا تھا۔نیب نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطرآرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کئے۔

ای پیپر-دی نیشن