سودی نظام سے نجات کے بغیر خوشحالی نہیں آئے گی: ادریس شاہ زنجانی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہاہے کلمہ پڑھنے سے انسان مسلمان ہوتا لیکن مومن اور ایمان والا وہ ہوتا ہے جو اللہ کے قرآن اور رسول اللہﷺ کے فرمان کو مانے۔ حضرت محمد ﷺ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے جس سے ہمیں زندگی کے ہر پہلو کے حوالے سے رہنمائی ملتی ہے۔ سودی نظام معیشت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘مہنگائی سے نجات کیلئے قوم اجتماعی توبہ کرے۔ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت‘ ملک میں کوئی بھی نظام اسلام کے خلاف نہیں چل سکتا۔ اسکے باوجود سودی نظام دھڑلے سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد شاہ زنجان میں روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔