وجاہت حسین کو شامل تفتیش کرنے کا حکم‘ عبوری ضمانت میں توسیع
گوجرانوالہ‘ گجرات (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) خصوصی عدالت نے چوہدری وجاہت حسےن کی عبوری ضمانت مےں 27مارچ تک توسےع کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت مےں تھانہ ککرالی گجرات کے مقدمہ کی سماعت ہوئی اس دوران سابق وزےر اعلی پنجاب چوہدری پروےز الہی کے کزن چوہدری وجاہت حسےن عدالت مےں پےش ہوئے۔ فاضل جج کو دوران سماعت تفتےشی افسر نے بتاےا کہ چوہدری وجاہت اب تک شامل تفتےش نہےں ہوئے، جبکہ چوہدری وجاہت کے وکےل کا کہنا تھا کہ ہم تھانے گئے لےکن پو لےس نے انہےں شامل تفتےش نہےں کےا، جس پر عدالت نے حکم دےا کہ چوہدری وجاہت حسےن کو آج ہی شامل تفتےش کےا جائے۔ احاطہ عدالت مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسےن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قےادت اور کارکنوں کو ہراساں کےا جا رہا ہے۔ جس کی بھرپور مذمت کرتے ہےں۔ آئندہ انتخابات مےں عوام اس کا حساب کتاب کرےں گے۔ تھانہ کڑیانوالہ محمد علی گجر آف حاجیوالہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیس میں نامزد ملزمان چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسی الٰہی کی عبوری ضمانتوں کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج گجرات محمد یونس لاڑ نے کی۔ چوہدری موسہی الٰہی کے شامل تفتیش نہ ہونے پر عدالت برہم، چوہدری موسی الہی کو آج ہی شامل تفتیش ہونے کا حکم۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کے آج ہی تفتیش مکمل کر کے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کے تفتیشی افسر اعجاز احمد اور ایس ایچ او کڑیانوالہ محمد ارشد جان بوجھ کر چوہدری موسی الٰہی کو شامل تفتیش نہیں کر رہے۔ عدالت نے چودھری موسیٰ الٰہی کے شامل تفتیش ہونے کی بابت ڈی پی او گجرات سے 27 مارچ کو رپورٹ طلب کر لی۔