• news

 سیاسی حریفوں کا مقابلہ کریں گے: وجاہت حسین‘ پی ڈی ایم بوکھلا چکی: موسیٰ الٰہی


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین نے انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ اللہ کے بعد ہمیشہ عدالتوں نے انصاف دیا ہے۔ سیاسی حریفوں کی انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان پر غصہ نکالے گی۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما چودھری موسیٰ الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔ جھوٹے اور بے بنیاد کیسز سے ہم گھبرانے والے نہیں۔ ہمارے بزرگوں نے انتقامی کارروائیوں کا ہمیشہ مقابلہ کیا ہے۔ ہم بھی کریں گے۔ عمران خان اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں گجرات کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔ عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر پی ڈی ایم کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے پی ڈی ایم حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔ موجودہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن