عمران خان کو عہدے سے ہٹائیں: راجا ریاض کا شاہ محمود کو مشورہ
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو عمران خان کو عہدے سے فارغ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران راجا ریاض نے شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بلانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دہشت گرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں، شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کو اس دہشت گرد تنظیم سے الگ کریں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں ابھی تک تحریک انصاف میں ہوں۔ پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
راجا ریاض