• news

سرکاری حج سکیم ، دس ہزار درخواستیں جمع،وزارت نے خصوصی رعایت دیدی


اسلام آباد(خبرنگار)سرکاری حج اسکیم کے تحت دس ہزار درخواستیں جمع ہوسکیںوزارت حج نے توقع سے کم حج درخواستوں کی وصولی پر خصوصی رعایت دے دی۔ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بینکوں کو پچاس ڈالرز تک کم جمع کرانے پر بھی حج اخراجات وصول کرنے کی ہدایات کردی وزارت مذہبی اموررواں برس حج درخواستیں 16مارچ سے 31مارچ تک جمع کروائی جاسکتی ہیں،ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کے لئے ماضی سے زائد دن مقرر کرنے کے سبب ابھی درخواستیں جمع کرانے کی رفتار سست ہے سرکاری حج اسکیم کے تحت 89ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورسرکاری حج اسکیم کے تحت 50فیصد کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے لئے مختص کیا گیاہے44 ہزار 802 پاکستانی ڈالرز میں حج اخراجات جمع کروانے پر بغیر قرعہ اندازی حج کرسکیں گے زرائع کے مطابق اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت 13 بینکوں میں بیرون ملک سے ڈالر جمع کروائے جا سکتے ہیںاسپانسر شپ اسکیم کے تحت 194 ملین ڈالرز موصول ہونے کی امید ہے وزارت مذہبی اموراسپانسرشپ حج سکیم کے تحت پاکستان سے ڈالرز جمع کرانے کی اجازت نہیں ہے اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت شمالی ریجن سے چار ہزار تین سو پچیس (4325)ڈالرزجمع کرانے ہوں گے جنوبی ریجن سے حج سپانسر شپ اسکیم کے تحت چار ہزار دو سو پچاسی (4285) ڈالرز وصول کئے جارہے ہیں۔
حج سکیم 

ای پیپر-دی نیشن