چینی صدر کا دورہ ماسکو: پیوٹن سے ملاقات‘ یوکرائن تنازعہ پر تجاویز کا جائزہ
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ‘ این این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ نے دورہ ماسکو کے دوران روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ صدر پیوٹن میرے عزیز دوست ہیں۔ مجھے روس آنے کی بہت خوشی ہے۔ روس اور چین کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔ یقین ہے 2024ءکے صدارتی الیکشن میں روسی عوام صدر پیوٹن کی حمایت کریں گے۔ ہمارے مقاصد اور عزائم مشترک ہیں۔ روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرائن تنازع کے حل کیلئے چین کی تجاویز قابل احترام ہیں۔ روسی امن بات چیت کیلئے ہمیشہ سے تیار ہے۔ یوکرائن تنازع پر چینی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
چینی صدر/ پیوٹن