سانحہ واربرٹن دہشت گردی کیس، مزید 16ملزموں کی شناخت پریڈ کل ہوگی
واربرٹن (نامہ نگار ) سانحہ واربرٹن دہشت گردی کیس میں ملوث مزید 16 ملزمان کی شناخت پریڈ کل کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہو گی ۔جبکہ 29 ملزما ن کے لیبارٹری ٹیسٹ ،فنگر پرنٹ اور تصاویر کی مدد سے جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے پر مزید تفتیش کے لئے ننکانہ منتقل کر دیا گیا ۔29 ملزمان میں سے جانچ پڑتال کے بعد مزید ملزمان کی بے گناہی ثابت ہونے پر رہائی کی توقع ہے۔
سانحہ واربرٹنnews 10
عمران خان کی عدالت پیشی پر چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات ہوئی، اسد قیصر
چیف جسٹس کو آئین کا تحفظ کرنا ہے، رہنما پی ٹی آئی، مشتاق غنی نے گورنر خیبر پی کے کیخلاف درخواست دیدی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کی عدالت میں پیشی پر چیف جسٹس سے نہیں ان کے سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ چیف جسٹس کو آئین کا تحفظ کرنا ہو گا، ہم تو ان سے صرف فریاد ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا کہ گورنر کا انتخابات کی تاریخ دینے سے تعلق نہیں، مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔ کبھی ایسی نگراں حکومت نہیں دیکھی، نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ماورائے قانون اقدامات کا حساب لیں گے، مشتاق غنی نے گورنر کے پی کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے، 18 جنوری کو کے پی اسمبلی تحلیل ہوئی، 28 فروری کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اس کے باوجود بھی گورنر ٹس سے مس نہیں ہوئے۔
اسد قیصر
news 13
مصطفی آباد میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان کی خودکشی
لاہور(نمائند ہ خصوصی)مصطفی آباد کے علاقے میں 23 سالہ ہاشم مرتضیٰ نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضا کاروں نے لاش مردہ خانہ منتقل کردی۔
خودکشی
news 11
لاہور ڈاکوﺅں، چوروں کے حوالے، 43لاکھ کے ڈاکے
شادباغ میں شہری 30لاکھ سے محروم، 7گاڑیاں، 7موٹر سائیکلیں چوری
لاہور(نمائند ہ خصوصی)لاہورمیں متعدد ورداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ شادباغ میںشہری وقار بینک سے 30 لاکھ کی رقم نکلواکر نکلا تو ڈاکوﺅں نے تعاقب کرکے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ملت پارک میں چور شہری کے گھر سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور 4تولے سونا چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ غازی آباد میں ڈاکو سبحان کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 9 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ داتا دربار کے علاقے ڈاکو شیخ امجد سے 60ہزار روپے او ر موبائل فون ، گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکو نبیل سے گن پوائنٹ پر 13ہزار روپے اور موبائل فون ، شالیمار کے علاقے میں ڈاکو خضر سے 6ہزار روپے اور موبائل فون ، گڑھی شاہو کے علاقے میں ڈاکو جہانگیر سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاون کے علاقے میں ڈاکو سہیل سے گن پوائنٹ پر 21ہزار روپے اور موبائل فون ، گارڈن ٹاون کے علاقے میں ڈاکو عمیر سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ کے علاقے میں مستقیم سے ڈاکو فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ہڈیارہ،ڈیفنس، اچھرہ، رنگ محل، اسلام پورہ، بادامی باغ اور گرین ٹاو¿ن سے گاڑیاں ، شفیق آباد ، شاہدرہ ٹاو¿ن ، گلشن راوی ،ماڈل ٹاو¿ن ، مسلم ٹاو¿ن ، اچھرہ اور قلعہ گجر سنگھ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
ڈکیتی، چوری