• news

گورنر خیبر پی کے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ کا حکم ماننا ہوگا: غلام علی


اسلام آباد‘ پشاور (خصوصی رپورٹر‘ نوائے وقت رپورٹ‘ این این آئی) سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود خیبر پی کے میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے گورنر غلام علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ گورنر کے پی کے غلام علی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست موقف دیا گیا کہ سپریم کورٹ نے گورنر کے پی کو صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا لیکن گورنر کے پی نے الیکشن کمیشن کے متعدد خطوط کے جواب میں بھی انتخابات کی تاریخ نہیں دی لہٰذا سپریم کورٹ اپنے یکم مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے اور گورنر کے پی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی فوری شروع کرے۔ گورنر خیبر پی کے غلام علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر حکم ماننا ہوگا۔ صدر کو فون پر کہا انتخابات کی تاریخ مل بیٹھ کر دیتے ہیں۔ میں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ الیکشن کمشن کو خط لکھا۔ چند روز میں ای سی جاﺅں گا۔ کوشش ہے جلدبازی میں مزید تباہی کی طرف نہ جائیں۔ قبائلی عوام پہلے ہی مردم شماری چاہتے ہیں۔
درخواست

ای پیپر-دی نیشن