• news

چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) خصوصی عدالت نے چےئرمےن پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ کےس کی سماعت 3اپرےل تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت مےں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کےس کی سماعت ہوئی۔ پولےس نے سخت حفاظتی پہرہ مےں گرفتار مرکزی ملزم نوےد، طےب اور وقاص کو سنٹرل جےل سے عدالت مےں پےش کےا جبکہ ضمانت پر رہا مسلم لےگی رہنما مدثر نذےر اور اس کا بھائی احسن بھی پےش ہوا۔ کےس کی کارروائی کے دوران تفتےشی ٹےم کی طرف بتاےا گےا کہ مقدمہ کا چالان اگلی سماعت پر پےش کےا جائے گا ۔ تاہم فاضل جج نے کارروائی عمل مےں لاتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 3اپرےل تک ملتوی کر دی۔
عمران قاتلانہ حملہ

ای پیپر-دی نیشن