یوم پاکستان‘ پرسوں عام تعطیل، سٹیٹ بنک‘ سٹاک مارکیٹ بھی بند رہے گی
کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان اور پاکستان سٹاک مارکیٹ جمعرات 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ دونوں اداروں کے ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔