• news

مقبوضہ کشمیر : مزید 7 افراد گرفتار ، حریت رہنما عبدالعزیز ڈار کے گھر پر حملہ 


سری نگر(کے پی آئی) جنوبی ضلع کولگام میں بھارتی فورسز نے 7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کولگام کے کہری ون گاوں میں محکمہ کان کنی کے اہلکاروں پر لاٹھیوں سے حملہ کرنے کی پادائش میں سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جنوبی کشمیر میں بھارتی فورسز نے کشمیری حریت پسند رہنما عبد العزیز ڈار کے گھر پر حملہ کیا ہے۔ کی صبح جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کاکا پورہ علاقے میں تلاشی کاروائی کے دوران عبد العزیز ڈار ولد غلام محمد ڈار کے گھر کی تلاشی لی گئی ، فورسز اہلکاروں نے گھر کا سامان توڑ پھوڑ دیا اہل خانہ کو ہراساں کیا۔دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کشمیریوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کے لیے بھارت کی ایک گھناﺅنی سازش تھی۔غلام احمد گلزار نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں چھٹی سنگھ پورہ میں36 سکھوں کے قتل عام کی 23ویں برسی پرسرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ قتل عام دنیا کو یہ تاثر دینے کے لیے کیا گیاتھا کہ سکھ بھائی پاکستان کی ایماپرکشمیری مجاہدین کے ہاتھوں قتل ہوئے۔
کشمیر 

ای پیپر-دی نیشن