• news

چکی آٹا 10 روپے کلو مہنگا، نان بائیوں کا روٹی 25 روپے کی کرنے کا اعلان 


 لاہور (کامرس رپورٹر ) آٹا چکی مالکان نے چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد اس کی قیمت 160روپے کلو تک پہنچ گئی۔ چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5000 روپے سے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ نا گزیر تھا۔ دوسری جانب لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے رواں ہفتے کے دوران سادہ روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق آٹا مہنگا ہوچکا ہے اسی لئے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تندور مالکان کو سبسڈی والا آٹا دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں، جمعرات یا جمعہ کو ہر صورت قیمت بڑھا دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن