ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمشن پی ٹی آئی کے اعتراض کا فیصلہ آج سنائے گا
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس پر تحریک انصاف کے اعتراضات کا فیصلہ (آج) بدھ کو سنائے گا۔ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سیکرٹری الیکشن کمشن کے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے اختیار پر اعتراض عائد کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی ممبران پر جرح کی دارخوست بھی دائر کر رکھی ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی آخری سماعت 20 دسمبر کو ہوئی تھی۔