پی ایس ایل 8کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیزن 8کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی، فرنچائز کے سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے ٹرافی سی ای او عاطف رانا کو دی۔سی ای او عاطف رانا نے پی ایس ایل 7کی ٹرافی کیساتھ پی ایس ایل 8کی ٹرافی سجا دی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔