• news

یوم پاکستان آج،سزاؤں میں 3ماہ کمی


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 83واں یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شایان شان طریقے کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک بھر میںعام تعطیل کااعلان کیا گیا ہے۔ پاک فوج نے اخراجات بچانے کے لیے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کر دیا۔ صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا  کہ  میرا پختہ یقین ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حوصلے اور عزم کیساتھ ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن