منی لانڈرنگ ریفرنس: نیب نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کی سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرا دی
لاہور(خبرنگار)لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم محمد شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی طرف سے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرانے کے بعد مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔بدھ کو سماعت پر وزیر اعظم محمدشہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے وزیراعظم محمدشہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنا دے رکھا ہے۔ دوران سماعت نیب نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ جمع کرا د ی جبکہ عدالت نے طبی بنیاد پر حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی دائر درخواست منظور کرلی۔