• news

رمضان المبارک میں  مسلمان خود کو مخلوق خدا کی خدمت کیلئے وقف کریں: زبیر احمد ظہیر


لاہور (نمائندہ خصوصی)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے احترام میں ہر طرح کی غلط زبان استعمال کرنے سے احتراز کیا جائے۔ جو لوگ الزام تراشی ، بہتان بازی اور غیبت جیسے گناہوں کے مرتکب ہوں گے ان کی رمضان المبارک میں کی ہوئی باقی عبادتیں بھی قبول نہیں ہوں گی۔ وہ گزشتہ روز جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں احترام رمضان کے عنوان سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان پر یہ لازم و واجب ہے کہ وہ نزول قرآن کے مہینے کو اللہ کی عبادت ، رسول پاک کی اطاعت اور مخلوق کی خدمت کیلئے وقف کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن