• news

پنجاب حکومت نے عمران، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی مقدمات پر جے آئی ٹی بنا دی 


لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے عمران  سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔  جے آئی ٹی کنوینر سمیت چھ ممبران پر مشتمل ہے۔ جے آئی ٹی کے کنوینر ایس ایس پی عمران کشور ہوں گے۔  ایس پی آفتاب احمد پھلروان، آئی بی، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم  تھانہ ریس کورس میں درج 8 جبکہ تھانہ شادمان اور تھانہ سول لائن میں درج 18 مقدمے کی تفتیش کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن