حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی اپیل خارج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی ایڈووکیٹ کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی اپیل کی درخواست خارج کر دی۔ فاضل جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا حسان خان کا طبی معائنہ ہوا؟ کس ہسپتال سے ہوا؟۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ حسان خان کا طبی معائنہ کل کروایا ہے وہ مکمل صحت مند ہیں۔ حسان نیازی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ پولیس حسان نیازی سے اسلحہ برآمد کرنا چاہتی ہے لیکن برآمدگی میں پولیس ملزم کو ٹارچر نہیں کر سکتی، درج مقدمے کے مطابق حسان خان نیازی کے پاس اسلحہ تھا ہی نہیں، کسی نامعلوم فرد کے پاس پستول تھی جو اب تک منظرعام پر نہیں آیا اور بھاگ گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے کے ذریعے پولیس کو تفتیش کرنے کا پابند کیا ہے۔ اس موقع پر حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔