• news

انتخابات ملتوی کرکے الیکشن کمشن نے آئین منسوخ کر دیا: سپریم کورٹ بار 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ سپریم کورٹ بار نے آئین کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرکے آئین منسوخ کردیا، الیکشن کمیشن کسی بھی صورت میں انتخابات کی تاریخ تبدیل نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی مینڈیٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن نے آئین وسپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی، آئین کے تحت نگران حکومت بھی 90 دن سے زیادہ قائم نہیں رہ سکتی۔
سپریم کورٹ بار 

ای پیپر-دی نیشن