• news

کفایت شعاری مہم : وزیراعظم کی انفورسمنٹ اداروں کو 1800 سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہ کرنے کی ہدایت 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری مہم کے تحت تمام لا انفورسمنٹ اداروں کے افسران کو 1800 سی سی گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری مہم کے لئے خط لکھا، جس میں تمام لا انفورسمنٹ اداروں کے افسران کو 1800 سی سی گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔ پولیس، ایف آئی اے، کسٹمز، کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ افسران ایس یووی اور سڈان گاڑیاں بھی 1800سی سی سے زائداستعمال نہ کریں۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا تھا کہ تمام وزرا سے لگڑری گاڑیاں واپس لی جا رہی ہیں۔ تمام کابینہ اراکین ملک و بیرون ملک اکانومی میں سفر کریں گے۔ تمام کابینہ ارکان اپنے یوٹیلٹی بلز خود ادا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن