امریکی مرکزی بنک نے شر ح سود 4.75سے بڑھا کر 5فیصد کر د ی
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی مرکزی بنک نےشرحِ سود میں 0.25فیصد اضافہ کردیا، شرح سود 4.75سے بڑھا کر 5فیصد کر دی گئی،امریکی فیڈرل ریزروز کے چیئرمین جیرومی پال نے میٹنگ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حالیہ بنکنگ بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپازیٹرز، صارفین، اور کاروباری طبقات کو اعتماد دینے کیلئے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکزی بنک اور دیگر ایجنسیز کی جانب سے حالیہ کچھ دنوں میں اٹھائے گئے اقدامات کے باوجود بھی سسٹم بہت مضبوط ہے،انہوں نے کہا کہ مرکزی بنک کا یہ عمل بتاتا ہے کہ تمام ڈیپازیٹرز کی بنکنگ سسٹم میں موجود سیونگز محفوظ ہیں اور حکام ان کی جمع پونجی کی حفاظت کیلئے تمام طریقہ کار بروئے کار لانے کیلئے تیار ہیں۔
امریکہ شرح سود اضافہ