• news

 کارکنوں کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ کو خطi


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ورکرز کی گرفتاری پر اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ہمارے ورکرز کو گرفتار کرکے تشدد کر رہی ہے۔ شیریں مزاری نے ظل شاہ کی تصاویر اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی شیئر کردی۔ شیریں مزاری نے نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ پولیس ہمارے ورکرز کو گرفتار کرکے تشدد کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن