• news

سستا پٹرول سکیم پر آئی ایم ایف نے کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا: مصدق ملک 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے حکومت کی طرف سے موٹرسائیکلوں، چھوٹی گاڑیوں کو 100 روپے لٹر سستا پٹرول دینے کی سکیم کے حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ  ریلیف پیکیج کا مسودہ تیار کرنے کیلئے 6 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ سبسڈی نہیں قیمتوں کا تعین کرنے والی سکیم  ہے۔ غریبوں کیلئے ریلیف پروگرام ہے۔ سستا پٹرول  سکیم سے متلعق آئی ایم ایف کے خدشات پر مصدق ملک نے جواب دیا کہ یہ سکیم سبسڈی نہیں۔ آئی ایم ایف نے ہم سے کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا۔ سستا پٹرول  سکیم ویسی ہی ہے جیسے ہم نے گیس کے شعبے میں کیا ہے۔ گیس سیکٹر میں سکیم پر آئی ایم ایف نے کوئی اعتراض نہیں  کیا تھا۔ گیس سیکٹر میں فیول استعمال کی بنیاد پر مختلف قیمتیں مقرر کی ہیں۔ آئی ایم ایف نمائندہ ایسٹر  پریز نے کہا تھا پٹرول سکیم سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن