ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر سپریم کورٹ کا از خود نوٹس :سماعت کیلئے 29 مارچ کو مقرر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر ازخود نوٹس کی سماعت کیلئے 29 مارچ کو مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جبکہ عدالت نے ہزارہ برادری کے لاپتا افراد کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ وفاقی و بلوچستان حکومت، آئی جی پولیس اور ایف سی سمیت نیکٹا، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری وزارت دفاع کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔