خیبر پی کے حکومت نے تربیلا اور دیگر بجلی گھروں کا کنٹرول مانگ لیا
پشاور(آئی این پی ) الیکٹرک کمپنی کو سالانہ 2کھرب کے خسارے کا سامنا، خیبرپی کے نے پیسکو کا انتظام سنبھالنے سے انکار کر دیا۔ نگران حکومت کا کہنا ہے کہ مالی بحران کی شکار پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی منتقلی صوبے کے مسائل میں مزید اضافہ کرے گی۔ نگران حکومت کے مطابق پیسکو کی منتقلی اس صورت میں بہتر ہو گی جب پیداوار اور آمدن بھی صوبائی حکومت کو دی جائے، خیبرپختونخوا حکومت نے تربیلا اور دیگر بجلی گھروں کا کنٹرول لینے کا مطالبہ کر دیا۔ نگران وزیراعلی محمد اعظم کا کہنا تھا کہ صوبہ شدید مالی بحران اور امن و امان کی مخدوش صورتحال سے دو چار ہے،صوبے کی موجودہ صورتحال میں پیسکو کی منتقلی سے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔