• news

الیکشن کمشن نے انتخابات ملتوی کر کے توہین عدالت کی : پرویز الٰہی i


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، سابق ارکان اسمبلی حاکم علی بھٹی، مامون تارڑ، فیصل سعود بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ، نگہت محمود، مہناز سعید، عبداللہ فیصل، منظور وڑائچ اور جہانزیب رشید نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ الےکشن کمشن نے پی ڈی ایم کے غیر آئینی مطالبے پر الےکشن ملتوی کر کے توہےن عدالت کی ہے، سپرےم کورٹ کا فےصلہ حتمی ہے۔ انشاءاللہ الےکشن مقرر وقت پر ضرور ہوں گے۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق سپرےم کورٹ کا فےصلہ حرف آخر نہےں اور چےف جسٹس مداخلت نہےں کر سکتے۔ دراصل ےہ بےان توہےن سپرےم کورٹ ہے۔ ملک مےں کوئی قانون سے بالا تر نہےں۔ نااہل حکمرانوں کے مرضی کے فےصلے نہےں چلےںگے۔ رانا ثناءاللہ اور مرےم نواز جےسے لوگ دراصل اپنی خواہشات کی پےروی کرتے وقت سپرےم کورٹ کو بھی معاف نہےں کرتے، چےف جسٹس سپرےم کورٹ آئےن پاکستان کے محافظ ہےں۔ دنےا تسلےم کرتی ہے کہ عمران خان نے کبھی قانون نہےں توڑا، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ مریم نواز نے عدلیہ اور ججز کو بدنام کرنے کی مہم میں ناکامی کے بعد پنجاب میں الیکشن ملتوی کروانے کا اعلان کروایا۔
پرویز الٰہی

ای پیپر-دی نیشن