سرکاری حج سکیم 26 ہزار سے زائد درخواستیں موصولi
اسلام آباد (این این آئی)سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، 22 مارچ تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں بنکوں میں موصول ہو چکی ہیں،سپانسرشپ سکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالر منگوانے والے درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ درخواست گزاروں کے فیڈ بیک پر ان کی آسانی کیلئے بنکوں کو مزید ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حج درخواست گزاروں کے فیڈ بیک پر آسانی کے لیے بینکوں کو مزید ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانی بیرون ملک سے بنوایا گیا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی بنک میں جمع کروا سکتے ہیں، مشکل کی صورت میں سادہ صفحے پر بیان حلفی بنک میں جمع کرائیں کہ صحت مند ہیں تاہم پاکستان واپسی پر حج پرواز سے پہلے پاکستان سے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بنوا کر بنک میں جمع کروانا ہو گا۔