انتظامیہ نے جلسہ روکنے کیلئے جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا: اسلم اقبال
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کیلئے جلسہ گاہ کی جگہ پانی چھوڑ دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود پانی چھوڑنا قابل مذمت ہے۔ انتظامیہ کے ہتھکنڈے بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔