چوہنگ، ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی، سی سی پی او کا نوٹس
لاہور(نامہ نگار)چوہنگ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈورگلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ۔لاہور میں پتنگ بازی کا سلسلہ نہیںتھم سکا۔ 32 سالہ علی موٹرسائیکل پر ملتان روڑپر جا رہا تھاکہ وہ اچانک گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران کو پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔