برطانیہ: دو مسلمان بزرگوں کو قتل کرنے کے شبے میں گرفتار شخص پر فر د جرم عائد
برطانیہ(نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے شہر لندن اور برمنگھم میں دو مسلمان بزرگوں کو قتل کرنے کے شبے میں گرفتار شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سال کے ملزم نے مبینہ طور پر دو افراد پر سپرے کر کے آگ لگا دی تھی۔ آگ لگانے کا پہلا واقعہ27 فروری کو ایلنگ میں مسجد کے باہر پیش آیا تھا۔دوسرا واقعہ پیر کو ایجبسٹن میں پیش آیا، جس میں ملزم کی جانب سے 70 سال کے بزرگ کو آگ لگا کر زخمی کر دیا گیا تھا۔
لندن، فرد جرم
۔۔۔۔۔۔