• news

کرونا:ایک شخص جاں بحق 168نئے کیس مثبت شر ح 3.02فیصد ریکارڈ


اسلام آباد(خبرنگار)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے168 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 23 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے5ہزار557ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 168 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح3.02فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 23 کی حالت تشویشناک ہیملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کرونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں1102 میں سے 44 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.99 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں363 میں سے 20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 5.51 فیصد رہی،کراچی میں655افراد میں سے 40 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح6.11فیصد رہی جبکہ راولپنڈی میں421 افراد میں سے11 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.61فیصد رہی۔

ای پیپر-دی نیشن