پنجاب بھر میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انسپکشن کیلئے اعلی سطح کی دو ٹیمیں تشکیل
اسلام آباد(رانا فرحان اسلم) محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کیجانب سے پنجاب بھر میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کے انسپیکشن کیلئے اعلی سطح کی دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل،ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر،ڈسٹرکٹ آفیسر،میونسپل آفیسرز اور ممبر ٹیکنیکل کو آپمنٹ پر مشتمل تشکیل دی گئی چار چار رکنی دو ٹیمز پنجاب کے بڑے شہروں میں قائم منظورہ شدہ اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیزکی انسپیکشن کرینگی اور تیس دن کے اندر رپورٹ تیار کیجائیگی قانون اور ضابطے کی خلاف ورزی پر کاروائیاں بھی عمل میں لائی جائیگی تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کیجانب سے پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انسپیکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لئے وزارت لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حکام پر مشتمل ڈی جی آئی اینڈ ایم سردار نصیراحمد اور ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ محمد حیات کی سربراہی میں چارچار رکنی دو ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جن میں ملک افضل،نعمان رضا،میونسپل آفیسرز اور ٹیکنیکل کوآپمنٹ ممبرز شامل ہیں جو راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا،گجرات،ملتان،ڈی جی خان،بہاولپور سمیت دیگر بڑیشہروں میں قائم نظوری شدہ اور غیر منظورہ شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کا انسپیکشن کرینگی اور رہائشی لینڈ سمیت قانون و ضوابط پر عملدرآمدکیحوالے سے مکمل رپورٹ مرتب کیجائیگی اور تیس دن کے اندر رپورٹ تیار کرکے متعلقہ اتھارٹیز کو جمع کروائی جائیگی۔