• news

بھارتی گجرات میں نیپالی شہری سمیت 2 افراد ہندوتوا غنڈوں کے تشدد سے ہلاک 


گاندھی نگر (اے پی پی) بھارتی ریاست گجرات میں ہندوتوا ہجوم نے دو مزدوروں کو چوری  کے شبہ میں مار کر ہلاک کر دیا۔ کلمان گگن نامی35 سالہ نیپالی شہری کو ضلع احمد آباد کے علاقے چنگودر میں مار دیا گیا۔ پولیس کو گگن کی لاش  نہر سے ملی۔ 10  افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک اور  واقعے میں ریاست چھتیس گڑھ کے ایک مزدور رمیش کمار کو گجرات کے ضلع کھیڑا کے گاؤں سودھاونسول میں قتل کیا گیا۔ گاؤں والوں نے رمیش پر چور ہونے کا شبہ کیا اور اسے مارا پیٹا، جس سے اس کی موت واقع  ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن