• news

گوجرانوالہ: زیر حراست نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق، ایس ایچ او، محرر گرفتار 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ پیپلز کالونی کے اندر گولی لگنے سے زیر حراست نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کے بھائی  اور خواجہ سرائوں نے تھانے میں گھس کر شدید احتجاج کیا۔ ایس ایچ او اور محرر کو گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز کالونی پولیس نے گزشتہ رات چاندنی چوک کے رہائشی عابد کو شک کی بنا پر پکڑا اور اسے تھانے میں لیجا کر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے محرر کے کمرے میں بیٹھا دیا گیا جہاں اچانک گولی لگنے سے عابد جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ عابد کے خلاف کسی قسم کا  کوئی بھی مقدمہ درج نہ تھا۔ عابد کی ہلاکت نے پولیس کلچر  پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی کا لگتا ہے۔ دوسری جانب سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن