• news

جہالت کی بیماری کا علاج کرنیوالے طبیب اللہ تعالیٰ کا عطیہ ہیں:اشرف جلالی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ  تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ماہِ رمضان المبارک میں سالانہ ’’فہم دین کورسز‘‘ کروائے جائیں گے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے 30 سال قبل فہم دین کورسز کی تحریک شروع کی تھی جو پھیلتے پھیلتے پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔ فہم دین کورسز 16 جلدوں میں چھپ چکے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ماہ رمضان المبارک میں تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام فہم دین کورس کرانے والے مبلغین، کورسز کے منتظمین اور شرکاء کو ہدایات دیتے ہوئے کہا جہالت کی بیماری کا علاج کرنے والے طبیب معاشرے کیلئے اللہ تعالیٰ کا عطیہ ہیں۔ درس و تدریس اور تعلیم و تعلّم ہی سے اْمت مسلمہ نے 14 صدیوں میں دین اسلام کو زندہ رکھا ہے۔ حدیث مصطفیؐ میں معلّم اور متعلّم کو اجر و ثواب میں باہمی طور پر حصے دار قرار دیا گیا ہے۔ قرآن و سنت میں ہر زمانے کے انسان کے مسائل کا حل موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن