• news

تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی  ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج


لاہور(نیوز رپورٹر )تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 19 ہزار 900 کیوسک اور اخرج 25 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 900 کیوسک رہا۔، خیرآباد پل آمد 19  ہزار 200 کیوسک، اخراج 19 ہزار 200 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 19 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، چناب  میںمرالہ کے مقام پرآمد 10  ہزار کیوسک اور اخراج  3 ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 37 ہزار 500 کیوسک اور اخراج  32 ہزار 500 کیوسک،چشمہ 32 ہزار 800 کیوسک اوراخراج 33 ہزارکیوسک، تونسہ آمد 42 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 300 کیوسک،گدو آمد 29 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 900 کیوسک، سکھر آمد 26 ہزار 500 کیوسک اور اخراج  6 ہزار کیوسک ،کوٹری آمد 7 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،تریموں آمد 5 ہزار 600 اور اخراج صفر کیوسک، پنجند آمد 3 ہزار 400 اوراخراج 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1423.46 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.409 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح  1094.85  ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ ، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.325 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.060 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن