مختلف علاقوں سے 3نامعلوم افراد کی نعشیںبرآمد
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے 25سالہ نوجوان ، نواں کوٹ کے علاقہ سے 30سالہ نوجوان جبکہ شمالی چھائونی کے علاقہ سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔ پولیس نے تینوں نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے ان کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نشئی تھے اور وہ نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔