ٹریفک پولیس افسروں ‘وارڈنز کی سڑکوں ‘چوکوں پر افطاری کا سلسلہ شروع
لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کی ہدایت پرٹریفک پولیس افسران کا وارڈنز کے ہمراہ سڑکوں و چوکوں میں افطاری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ ایس پی ٹریفک شہزاد خان نے گڑھی شاہو چوک میں روزہ افطار کیا، سرکل آفیسر مغلپورہ اشفاق احمد، سیکٹر انچارج اور وارڈنز نے شرکت کی، تمام سرکل افسران نے چوکوں میں روزہ افطار کیا، ایس پی ٹریفک کی طرف سے متعدد اہلکاروں کو تعریفی اسناد دیں،وارڈنز کی حوصلہ افزائی کیلئے افطاری کا سلسلہ جاری رہے گا، تمام وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری مہیا کی جارہی ہے۔ ایس پی ٹریفک کاکہنا تھاکہ ہم سڑکوں پر روزہ افطار کرتے ہیں تاکہ شہری گھروں میں افطاری کریں، ایس پی شہزاد خان نے شہریوں سے افطار سے قبل تیز رفتاری سے اجتناب کی اپیل کی۔