• news

رمضان المبارک‘ 140 انسپکٹرز ‘ 2 ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دینگے  


لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ڈویژنل افسران، سرکل افسران افطار اور سحر کے اوقات میں مکمل سپرویژن کریں گے، رمضان المبارک میں مجموعی طور پر 140 انسپکٹرز اور 2 ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دینگے جبکہ شہر میں رمضان بازاروں میں بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، رمضان بازاروں کے گرد و نواح میں پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ ٹریفک دباؤکو مدنظر رکھتے ہوئے افطار کے وقت ٹریفک کی موثر روانی کیلئے ایمرجنسی اسکواڈز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں، مصروف مقامات پر رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 24 فوک لفٹرز، 0 بریک ڈاؤنز تعینات ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ نماز تراویح کے موقع پر اہم شاہراہوں پر واقع 100 سے زائد مساجد کے باہر ٹریفک اہلکار تعینات ہونگے، ٹریفک دباؤ کے دوران ٹریفک کی موثر روانی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر وارڈن کی سیکنڈ شفٹ میں نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ افطار کے وقت تمام سرکل افسران مصروف شاہراہوں پر اپنی پوزیشن رکھیں گی۔ وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری مہیا کی جائیگی، افطار کے وقت کوئی بھی وارڈن اپنا ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر نہیں جائیگا۔ شہری تیز رفتاری اور جلد بازی سے مکمل اجتناب رکھیں کیونکہ ہمارا دین بھی مکمل حقوقِ العباد کی تلقین کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن