• news

صنعت و تجارت وینٹی لیٹر پر ،زیادہ دیر نہیں چل سکتیں:عمر سرفراز 


 لاہور(کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے کہا ہے کہ کمزور ترین معاشی صورتحال سے صنعت و تجارت وینٹی لیٹر پر ہی ، مصنوعی سانسیں زیادہ دیر نہیں چل سکتیں۔ مہنگائی اور معاشی بحران کا بروقت تدارک ناں ہونے سے اقتصادی و صنعتی حلقوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک تیزی سے ڈیفالٹ کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ معیشت کی دگرگوں صورت حال دن بدن حالات مخدوش ترین سمت لے جارہی ہے۔ فیکٹریوں کے چلنے صنعتوں کے آباد ہونے سے ہی تجارتی و صنعتی امور بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ملکی معیشت کو درست سمت لانے کیلئے بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں کو میں صنعتوں کو ریلیف دیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن